یوم تشکر، مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر عمر کوٹ میں بھی ریلی نکالی گئی
عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے)قائد جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے حکم پر جمعیت علماء اسلام سٹی عمرکوٹ کیطرف سے سپریم کورٹ کی جانب سے قادیانیوں سے متعلق فیصلہ واپس لینے پر یوم تشکر منایا گیا، یوم تشکر کی ریلی مدینہ مسجد سے پریس کلب عمرکوٹ تک نکالی گئی ۔
ریلی میں مولانا عبدالقادر جمالی مفتی حماد اللہ سمیجومولانا حزب اللہ سومرو مولانا صابر سومرو مولانا محمد سلیم کنبہار مولانا خالد حسین بجیر مولانا یوسف سمیجو حافظ عمران علی دیوبندی مخدوم مینھل منگریو مولانا علی احمد جمالی قاری علم الدین سمیجو قاری شعبان لاشاری مولانا حماد اللہ راہموں مولانا ولی سومرو اور بڑی تعداد میں علماء کرام اور شہریوں نے شرکت کی ۔مقررین کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ واپس لے کر کروڑوں مسلمانوں کے دل جیت لیےہیں ۔