کور کمانڈر کوئٹہ نے 5 افراد کو بچانے والے ڈرائیور کو 5 لاکھ روپے انعام سے نواز دیا

کور کمانڈر کوئٹہ نے 5 افراد کو بچانے والے ڈرائیور کو 5 لاکھ روپے انعام سے نواز ...
کور کمانڈر کوئٹہ نے 5 افراد کو بچانے والے ڈرائیور کو 5 لاکھ روپے انعام سے نواز دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )کور کمانڈر کوئٹہ نے بلوچستان میں سیلابی ریلے میں پھنسے ایک خاندان کے پانچ افراد کو بچانے والے ایکسکیویٹر ڈرائیور کو 5  لاکھ روپے انعام سے نواز دیا۔
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایکسیکویٹر ڈرائیور محب اللہ کو سیلاب کے پانی میں پھنسے ایک خاندان کے5 افراد کو بچانے کے بعد ہیرو کے طور پر سراہا گیا ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار، جس میں ایک خاندان کے5افراد سوار تھے، ارمبی کے علاقے ٹوبہ اچکزئی کے بڑھتے ہوئے پانی میں پھنس گئی۔مقامی باشندوں نے ایکسیکویٹر ڈرائیور محب اللہ کو مدد کے لئے پکارا اور انہوں نے پھنسے ہوئے خاندان تک پہنچنے کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے سے دریغ نہیں کیا۔اپنے ایکسیکیویٹر کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے ان افراد کو بچانے کے لیے خطرناک حالات سے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا، اس دوران ان کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ریسکیو آپریشن کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے، جو بحران کے وقت بے لوث اور قربانی کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے۔اس بہادری کے اعتراف میں کور کمانڈر کوئٹہ نے انہیں 5 لاکھ بطور انعام سے نوازا جبکہ ان کے بیٹے کو بلوچستان ایجوکیشن پروگرام کے تحت سکالر شپ بھی دے دیا گیا۔قبل ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی محب اللہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔