’عدالتوں سے ریلیف اس لئے مل رہا ہے کیونکہ۔۔۔‘طلال چوہدری بھی رانا ثنااللہ کی ضمانت پر بول اٹھے

’عدالتوں سے ریلیف اس لئے مل رہا ہے کیونکہ۔۔۔‘طلال چوہدری بھی رانا ثنااللہ ...
’عدالتوں سے ریلیف اس لئے مل رہا ہے کیونکہ۔۔۔‘طلال چوہدری بھی رانا ثنااللہ کی ضمانت پر بول اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے جعلی کیسز عدالتوں سے پٹ رہے ہیں ۔عدالتوں سے ریلیف اس لئے مل رہا ہے کیونکہ کیسز ہیں ہی جھوٹے۔
نجی ٹی وی جیو نیوزسے گفتگومیں انہوں نے کہا آج اگر رہائی ہوئی ہے تو کل کسی جھوٹے کیسز میں کوئی اور گرفتار ہوجائے گا،انہوں نے کہایہ حکومت بنی بھی ایسے جعلی کیسز سے تھی اور چل بھی انہی کیسز پر رہی ہے۔جو احتساب سے بچا اس پر منشیات ڈال دی گئی، جو منشیات سے بچا اس کا نادرا کارڈ معطل کردیاگیا۔اس کیس سے اے این ایف کی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان لگ گیاہے۔اسی طرح نیب پر بھی سوالیہ نشان آتا ہے۔طلال نے کہا کہ مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے حکومت اداروں کو استعمال کررہی ہے اور اداروں کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگ رہے ہیں۔

مزید :

قومی -