سینئر صحافی آفتاب اقبال کی گرفتاری کی اطلاعات پر ان کی صاحبزادی کا مؤقف بھی آگیا
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی اور میزبان آفتاب کی گرفتاری کی اطلاعات پر ان کی صاحبزادی کامؤقف بھی آگیا۔
"آج نیوز" کے مطابق آفتاب اقبال کی بیٹی عائشہ نور اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد آفتاب اقبال کو برطانیہ سے واپسی پر دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ”وہ میری والدہ کے ساتھ برطانیہ سے واپس آرہے تھے کہ امیگریشن حکام انہیں اپنے ساتھ لے گئے، بعد میں انہوں نے کہا کہ میرے والد کو متحدہ عرب امارات کے حکام کیجانب سے کلین چٹ مل چکی ہے لیکن انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ کہاں ہیں اور کیسے ہیں“۔
علاوہ ازیں آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ دبئی ایئرپورٹ پر روکے جانے کے بعد سے انکے بڑے بھائی لاپتہ ہیں۔