آپ لوگ اسمبلی بھی جایا کریں،اسمبلی میں بہت کام زیرالتوا ءہے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنماؤں سے مکالمہ 

آپ لوگ اسمبلی بھی جایا کریں،اسمبلی میں بہت کام زیرالتوا ءہے،چیف جسٹس پشاور ...
آپ لوگ اسمبلی بھی جایا کریں،اسمبلی میں بہت کام زیرالتوا ءہے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنماؤں سے مکالمہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ میں  پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر دوران سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ اسمبلی بھی جایا کریں،اسمبلی میں بہت کام زیرالتواء ہے۔

نجی ٹی وی" سماء نیوز" کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی  حفاظتی ضمانتوں کے کیس کی سماعت ہوئی،ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایسےہی ایک کیس کو خارج کیا تھا۔

،چیف جسٹس نے کہاکہ اس میں درخواستگزار کا تعلق دوسرے صوبے سے تھا،آپ ان کو تفصیلات فراہم کریں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ آئندہ سماعت پر مقدمات کی تفصیل فراہم کریں گے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ روزانہ نئے مقدمات نکل آتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہاکہ آپ بھی باز نہیں آ رہے اور یہ بھی۔

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ اسمبلی بھی جایا کریں،اسمبلی میں بہت کام زیرالتواء ہے۔

عدالت نے تمام درخواست گزاروں کی حفاظتی ضمانت میں 21جنوری تک توسیع کردی۔عدالت نے شہریار آفریدی، اقبال آفریدی، سہیل آفریدی،شہرام ترکئی اور فیصل ترکئی کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔