عمر ایوب کی 3مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6جنوری تک ملتوی

عمر ایوب کی 3مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6جنوری تک ملتوی
عمر ایوب کی 3مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6جنوری تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت میں 24نومبر احتجاج کے معاملے پر عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6جنوری تک ملتوی کردی ۔

24 نومبر احتجاج کے معاملے پر انسداد دہشتگردی عدالت میں عمر ایوب کی درخواست ضمانت تھانہ حسن ابدال میں درج تین مقدمات میں دائر کی گئیں،عمر ایوب کی درخواست ضمانتیں ڈاکٹر بابر اعوان نے دائر کیں، درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،عمر ایوب کی عدم حاضری کے باعث درخواست ضمانتوں پر سماعت نہ ہوسکی،قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔