سیف اللہ ابڑو نااہلی کیس ؛الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹرکو دلائل دینے کیلئے آخری موقع دیدیا

سیف اللہ ابڑو نااہلی کیس ؛الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹرکو دلائل دینے ...
سیف اللہ ابڑو نااہلی کیس ؛الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹرکو دلائل دینے کیلئے آخری موقع دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو دلائل دینے کیلئے آخری موقع دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے سماعت کی،سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے مرکزی وکیل پیش نہ ہوئے،جونیئر وکیل نے الیکشن کمیشن سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کردی، الیکشن کمیشن نے دلائل دینے کیلئے سیف اللہ ابڑو کو آخری موقع دیدیا،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 7جنوری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ سینیٹر شہادت اعوان کی درخواست پر چیئرمین سینیٹ نے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔