اسلحہ لائسنس کے حوالے سے اہم قدم اٹھا لیا گیا 

اسلحہ لائسنس کے حوالے سے اہم قدم اٹھا لیا گیا 
 اسلحہ لائسنس کے حوالے سے اہم قدم اٹھا لیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ داخلہ پنجاب کا اسلحہ لائسنس کے حوالے سے انقلابی اقدام، محکمہ داخلہ نے اسلحہ مرمت کے لائسنس کے تمام اختیارات ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ کو تفویض کر دیئے۔

 ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اختیارات کی منتقلی پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلحہ مرمت کرنے کے لائسنس کا اختیار متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ کو تفویض کیا گیا ہے۔ اسی طرح اسلحہ مرمت کرنے کے پرانے لائسنس کی توثیق کا اختیار بھی ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ کو تفویض کیا گیا۔

 ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ اسلحہ ریپئیررز کے ڈپلیکیٹ لائسنس کا اختیار بھی ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ کو دیا گیا ہے۔ اس سے قبل موجودہ کیٹیگری میں اسلحہ، بور کی تبدیلی، گولیوں میں اضافے کے اختیارات بھی ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کیے گئے تھے۔ اسی طرح ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس اجراء کے تمام اختیارات بھی ڈپٹی کمشنرز کو دیئے گئے ہیں۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنرز ہر ماہ اسلحہ لائسنس بارے اپڈیٹڈ ریکارڈ محکمہ داخلہ سے شئیر کرنے کے پابند ہونگے۔