2024:مقامی قرضوں میں کتنا  اضافہ ،  غیر ملکی قرضہ کتنا  کم ہوا۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے

2024:مقامی قرضوں میں کتنا  اضافہ ،  غیر ملکی قرضہ کتنا  کم ہوا۔۔؟ اہم تفصیلات ...
2024:مقامی قرضوں میں کتنا  اضافہ ،  غیر ملکی قرضہ کتنا  کم ہوا۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سال2024 میں مقامی قرضوں میں کتنا  اضاف ہوا اور غیر ملکی قرضہ کتنا  کم ہوا۔۔؟  اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی حکومت کا قرضوں پر انحصار برقرار رہا-مرکزی حکومت کے قرضوں میں اس سال مجموعی طور پر 3 ہزار919 ارب روپےکا اضافہ ہوا- وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں اضافہ جبکہ غیر ملکی قرضہ کم ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق سال 2024 میں وفاقی حکومت کےمقامی قرضوں میں 4 ہزار 632 ارب روپے کا اضافہ ہوا تاہم مرکزی حکومت کےغیر ملکی قرضوں میں 710 ارب روپے کی کمی بھی ہوئی-اکتوبر2024تک وفاقی حکومت کامقامی قرضہ 47  ہزار 231ارب روپے اوروفاقی حکومت کا غیرملکی قرضہ21ہزار884ارب روپےتھا-

"جنگ " کے مطابق اکتوبر2024 تک کے دستیاب سرکاری ڈیٹاکے مطابق حکومتی قرضہ69 ہزار114ارب روپے رہا تاہم نومبر اور دسمبر 2024 کے 2 مہینوں کےحکومتی قرضوں کا ڈیٹا ابھی آنا باقی ہے-دستاویز کے مطابق دسمبر2023میں وفاقی حکومت کےقرضوں کا حجم 65 ہزار195رب روپےتھاجس میں وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 42 ہزار 595 ارب روپے اور غیرملکی کاقرضہ22ہزار600ارب روپےتھا۔