تمام مذاہب امن اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں :پی ڈی ایم اے پنجاب میں مسیحی برادری کیلئے خصوصی تقریب

تمام مذاہب امن اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں :پی ڈی ایم اے پنجاب میں مسیحی ...
تمام مذاہب امن اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں :پی ڈی ایم اے پنجاب میں مسیحی برادری کیلئے خصوصی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ڈی ایم اے پنجاب ہیڈ آفس میں مسیحی برادری کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے مسیحی برادری کے ہمراہ کیک کاٹا اور مبارکباد دی۔ مسیحی ملازمین کو کرسمس کے حوالے سے کیش انعام بھی دیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ مذہبی عقائد و روایات کے احترام سے آپس میں بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔ تمام مذاہب امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں۔ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے فرمودات اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتے ہیں۔ بحیثیت پاکستانی ہمارے تمام تہوار سانجھے ہیں۔

 مسیحی برادری کے ملازمین نے تقریب کے انعقاد پر ڈی جی پی ڈی ایم اے کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عامر رضا ڈائریکٹر آپریشنز نثار ثانی ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن ظہیر لیاقت و دیگر افسران نے  بھی شرکت کی۔