صنم جاوید کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج

صنم جاوید کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج
صنم جاوید کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست خارج کردی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
رجسٹرار آفس نے درخواست پر پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا، عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار پہلے متعلقہ فورم پر رجوع کرے اگر شنوائی نہیں ہوتی تو عدالت آسکتے ہیں۔
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کا نام پی سی ایل لسٹ سے نکالنے کی درخواست خارج کردی۔

مزید :

جرم و انصاف -