’لاہور قلندرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجنا شروع نہیں ہوئی، بج گئی ہے‘ شاہد آفریدی کا ردعمل بھی آگیا

’لاہور قلندرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجنا شروع نہیں ہوئی، بج گئی ہے‘ شاہد ...
’لاہور قلندرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجنا شروع نہیں ہوئی، بج گئی ہے‘ شاہد آفریدی کا ردعمل بھی آگیا
سورس: Instagram/safridiofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے رواں سیزن میں شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں کھیلنے والی لاہور قلندرز مسلسل ناکامیوں سے دوچار ہے اور ان کی ناکامیوں پر سابق قومی کپتان شاہد خان آفریدی نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’لاہور قلندرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجنا شروع نہیں ہوئی، بج گئی ہے۔‘‘
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’لاہور قلندرز دو بار پی ایس ایل کی چیمپین رہ چکی ہے اور چیمپینز کم بیک کرتے ہیں۔ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی مثال ہمارے سامنے ہے، کس طرح انہوں نے کم بیک کیا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ، کپتان اور کھلاڑیوں کو مل کر غور کرنا ہو گا کہ پچھلے سیزنز میں جب وہ فاتح رہے، کیا ایسے عوامل تھے جن کی بدولت ان کی کارکردگی میں تسلسل رہا۔ ‘‘

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -کھیل -