سیلاب سے متاثرہ مزید 3اضلاع کے طلباء کی رجسٹریشن اور سمسٹر فیس معاف کردی گئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیلاب سے متاثرہ مزید 3اضلاع کے طلباء کی رجسٹریشن فیس معاف کردی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوزک‘‘ے مطابق سیلاب سے متاثرہ مزید اضلاع کے طلبہ کیلئے ریلیف کا اعلان کردیاگیا،بہاولپور، خانیوال اور جھنگ بھی فیس ریلیف والے اضلاع میں شامل ہیں۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہاکہ تینوں اضلاع کے طلباء کی رجسٹریشن فیس معاف کردی گئی ہے،طلباء کی پہلے سمسٹر کی فیس بھی معاف کردی گئی ہے۔