بونیر2009ء سے روپوش اہم دہشتگرد گرفتار ، گولہ بارود برآمد

بونیر2009ء سے روپوش اہم دہشتگرد گرفتار ، گولہ بارود برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونیر پولیس نے 2009 سے روپوش اہم دہشت گرد شیر نواب عرف مولوی صاحب کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پہاڑی سلسلہ گو کند سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برامد کیا گیا جس میں 12 کلو گرام ہائی ایکسپلو زیو بارود ۔100 گز سیفٹی فیوز شامل ہیں ۔گرفتار ملزم سے تفشیش جاری ہے ۔اہم انکشافات کی توقع ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر بونیر محمد ارشاد خان یوسفزئی نے اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس میں کہاکہ تھانہ ڈگر کے حدود گوکند میں مخبر کی اطلا ع پر کاروائی کرتے ہوئے انتہائی خطرناک روپوش دہشت گرد شیر نواب عر ف مولوی صاحب کو گرفتار کرلیا ۔ڈی پی او بونیر نے کہا کہ پولیس جوانوں کی بروقت اورکامیاب کاروائی کرنے پر بونیرکو تباہی سے بچایا گیا ۔ڈی پی او بونیر نے کہا کہ ملزم سے 83 عدد ڈائینامنٹ ،پریشر کوککر ،پرائما کارڈ سمیت 14 کلو وزنی ائی ای ڈی شامل ہیں ۔ڈی پی او بونیر کے مطابق ملزم سے تفشیش جاری ہے ۔جس میں اہم انکشافات کی توقع ہے ۔پریس کانفرنس میں ڈی ایس پی مذاکر شاہ خان اور تھانہ ڈگر کے ایس ایچ او گو ہر افضل بھی موجود تھے ۔ڈی پی او بونیر نے کہا کہ بونیر پولیس کے جوان فوری طرح چوکس ہیں اور ہم بونیر کے پرامن حالات کو کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں ڈی پی او بونیر نے کہا کہ سال 2017 بونیر میں پرامن سال رہاہے اور انشاء اللہ 2018 میں بھی پولیس کے جوان کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔