شاہراؤں، بازروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، بھاری مقدار میں سامان ضبط 

شاہراؤں، بازروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، بھاری مقدار میں سامان ضبط 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹر و پولیٹن کارپوریشن لاہور ذوالفقار احمد گھمن کی ہدایت پر میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) ہیڈکوارٹر ایم سی ایل محمد زبیر وٹو کی سربراہی میں شہر کے نو زونز میں انسداد تجاوزات اسکواڈ نے آپریشن کیا۔ راوی زون اسکواڈنے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2000روپے جرمانہ عائد کیا۔ داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے فضیلہ کالونی سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیاجبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000 روپے جرمانہ عائد کیا۔ سمن آبادزون اسکواڈ،، علامہ اقبال زون اسکواڈ،نشترزون اسکواڈ،گلبرگ زون اسکواڈ،واہگہ  زون اسکواڈ،شالامار زون اسکواڈ، عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے کارروائی کی۔ مجموعی طور پر تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 26000 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ تجاوزات کا سامان 11 ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔مزید برآں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے انفورسمنٹ عملے نے تمام زونز میں تجاوزکنندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19ٹکٹوں پر  47000روپے کا جرمانہ عائدکیا جبکہ 45 تجاوز کنندگان کوخلاف ورزی کرنے پر وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔