کوٹ ادو: 2 موٹر سائیکل سواروں کی  نوجوان پر فائرنگ‘ زخمی کی حالت نازک

کوٹ ادو: 2 موٹر سائیکل سواروں کی  نوجوان پر فائرنگ‘ زخمی کی حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نوجوان کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا، تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع بیٹ انگڑ میں گزشتہ شب محمد اسلم کھر کا نوجوان بیٹا سعید کھر جو کہ اپنے گھر(بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)
 کے قریب موبائل فون پر اپنے کزن سے بات کر رہا تھا کہ اسی اثنا میں 2 نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائر کھول دیے جو کہ پیٹ سے آرپار ہو گئے تشویشناک حالت کیباعث سعید کھر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو لایا گیا بعد ازاں اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا پولیس صدرکوٹ ادو نے زخمی سعید کھر کے والد محمد اسلم کھر کی مدعیت میں 2 نا معلوم موٹر سائیکل سوارون کے خلاف اقدام قتل کامقدمہ نمبر 36/21 زیر دفعہ 324 درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
حالت نازک