ملک کرامت کھوکھر نے ابدالین سوسائٹی میں مسجد کاسنگ بنیاد رکھا

ملک کرامت کھوکھر نے ابدالین سوسائٹی میں مسجد کاسنگ بنیاد رکھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ابدالین کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی۔ ممبر قومی اسمبلی ملک کرامت علی کھوکھر نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب میں وفاقی سیکرٹری انفارمیشن، صدر سوسائٹی فرید جیلانی، سیکرٹری چودھری امین، نائب صدر عریشہ فاطمہ، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر طاہر جمیل، جنرل منیجر سوسائٹی میاں زاہد کے علاوہ کثیر تعداد میں ممبران سوسائٹی نے شرکت کی۔ ملک کرامت علی کھوکھرنے سوسائٹی کا دورہ بھی کیا اور سوسائٹی میں ترقیاتی کام کروانے پر سوسائٹی انتظامیہ کی تعریف بھی کی۔ صدر سوسائٹی فرید جیلانی نے کہا ہے کہ ہم ممبران سوسائٹی کے مفادات کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ سوسائٹی انتظامیہ سیکرٹری کوآپریٹوز اور رجسٹرار کوآپریٹوز کی ہدایات پر سوسائٹی میں کرونا سے بچاؤ کیلئے سپرے بھی کروا رہی ہے اور آگاہی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ ڈینگی کے حوالے سے بھی سوسائٹی میں اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزید :

کامرس -