عمارت کے تہہ خانے میں خفیہ فیکٹری کس چیز کی تھی؟ چھاپہ مار کر سیل کر دیا گیا

 عمارت کے تہہ خانے میں خفیہ فیکٹری کس چیز کی تھی؟ چھاپہ مار کر سیل کر دیا گیا
 عمارت کے تہہ خانے میں خفیہ فیکٹری کس چیز کی تھی؟ چھاپہ مار کر سیل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کے نواحی علاقے میں واقع عمارت کے تہہ خانے میں خفیہ فیکٹری پکڑی گئی جسے سیل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کی زیر نگرانی ٹیم نے جھنگی سیداں کے علاقے میں فیکٹری میں چھاپہ مارا جہاں جعلی سگریٹ بنائے جا رہے تھے۔ 

بتایا گیا ہے کہ ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کے سٹاف پر مشتمل ٹیم نے بڑی مقدار میں جعلی سگریٹ اور کروڑوں روپے کی مشینری ضبط کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا۔ فیکٹری میں مختلف برانڈز کے سگریٹ تیار کر کے ملک بھر میں بھجوائے جاتے تھے۔