گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 28کنکشن منقطع
لاہور(این این آئی)سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختو نخوااور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 28گیس کنکشن منقطع جبکہ 7 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر6،ملتان میں غیر قانونی استعمال پر 14گیس کنکشن منقطع،شیخو پورہ میں ٹیم نے گیس چوروں کیخلاف 6لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے بہاولپور میں کمپریسرکے استعمال پر 8 گیس کنکشن منقطع جبکہ فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے گیس چوروں کیخلاف 15 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔
گیس چوری