ریکوری اہداف کا حصول،لیسکونے اقساط پر پابندی عائد کر دی
لاہور(این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے تمام دفاتر میں بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی لگانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ جون میں ریکوری اہداف کے حصول کے لئے اقساط پر پابندی لگائی گئی ہے۔ گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے کرنٹ بلوں کی اقساط نہیں کی جائیں گی تاہم بلوں میں بقایاجات کی رقوم پر صارفین کو اقساط کی سہولت میسر ہو گی۔دوسری جانب مسلسل دو ماہ سے اقساط کروانے والے صارفین کو سہولت میسر نہیں ہو گی،نیپرا نے سال کے دوران دو مرتبہ قسط کرنے کی منظوری دے رکھی ہے،نیپرا ترامیم اور ریکوری اہداف کے لئے اقساط پر پابندی لگائی گئی۔
لیسکو پابندی