قصور،لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں متعدد افراد زخمی

    قصور،لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں متعدد افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ) لڑائی جھگڑے کے تین مختلف واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق بونگی رام سنگھ کا رہائشی 35سالہ محمداُلفت ولد فرزند ڈوگر اپنے زرعی رقبہ لنڈیاں والا کے قریب جارہاتھا کہ بونگی رام سنگھ کا رہائشی مصطفی ولد بشیراحمد آرائیں آیا جن کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا، اُس نے فائرنگ کرکے محمداُلفت کو زخمی کردیا، جسے طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر کنگن پور منتقل کردیا گیا۔ راجہ چوک کنگن پور کا رہائشی آصف اپنے بھائی محمدکاشف کا میڈیکل چیک اَپ کروانے کیلئے اسلم ہسپتال کنگن پور لے کر گیا، وہاں پر ڈاکٹرعمران ولد اسلم کے ساتھ توں تکرار ہوگئی تو آصف نے فون کرکے اپنے حماتیوں کو بلالیااور ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر خالد کے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کرکے تھپڑوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ مدینہ کالونی منڈی عثمانوالہ کے رہائشی بوٹا ولد علی نے پولیس کو بتایا کہ عمران ولد امانت اپنے چارساتھیوں کے ہمراہ آیااور معمولی لڑائی جھگڑے پر میرے بھتیجے کو زدوکوب کیا۔

۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔ 

مزید :

صفحہ اول -