حسان نیازی نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی، پولیس ریکارڈ سمیت طلب

حسان نیازی نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی، پولیس ریکارڈ سمیت طلب
حسان نیازی نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی، پولیس ریکارڈ سمیت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی نے درخواستِ ضمانت اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں دائر کی، عدالت نے پولیس کو حسان نیازی سے متعلق ریکارڈ سمیت کل (25 مارچ) طلب کر لیا۔

گذشتہ روز حسان نیازی کو  کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا، فاضل جج نے انویسٹی گیشن افسر کی جانب سے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

  

مزید :

قومی -