نواب شاہ؛ زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، 6افراد جاں بحق 

نواب شاہ؛ زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، 6افراد جاں بحق 
نواب شاہ؛ زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، 6افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق  ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق واقعہ گاؤں حاجی واحد بخش ڈاہری میں پیش آیا جہاں  ڈاہری برادری کے دو گروپوں  میں تصادم ہوا ہے،فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے  جن میں 3افراد کی حالت تشویشناک بتائی ہے، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔