واسا کی شیر یونین ہمیشہ مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ رہی ہے، چودھری فاروق احمد

واسا کی شیر یونین ہمیشہ مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ رہی ہے، چودھری فاروق احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) واسا کے ہونے والے حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی حمایت یافتہ واسا لیبر الائنس شیر یونین کی تاریخی کامیابی پر صدر شیر یونین (واسا) چودھری فاروق احمد نے قائدین مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف، خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، میاں محمد حمزہ شہباز اور وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ واسا کی شیر یونین ہمیشہ مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔ واسا میں شیر یونین کی کامیابی پارٹی قائدین پر ملازمین کے بھرپور اعتماد اور عوام دوسست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد کے ساتھ مل کر محکمہ کی بہتری کے لئے قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔