صوابی،اراضی تنازعہ پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

صوابی،اراضی تنازعہ پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) یار حسین ضلع صوابی میں اراضی کے تنازغہ پر اندھا دھند فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گیا۔ امر اعلی ولد جانباز سکنہ یار حسین نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بھانجے خیر الا مین جو کہ گھر سے ناراض تھے عید الفطر کے موقع پر راضی کرنے کے خاطر اپنے بھائیوں شیر نواز خان، بخت زمین، بھتیجے بلال ولد بخت زمین اور خیر الا مین اپنے دوکان کے سامنے بیٹھے تھے مسئلہ حل ہو تے ہی ہفتہ کی علی الصبح سحری کے وقت قریب آتے ہی گھر جانے کے لئے بھائی بخت زمین اپنے موٹر کار نمبرANM412سندھ میں بیٹھ گئے جب کہ بھتیجا بلال ولد بخت زمین جوکہ اسی بازار میں چوکیدار تھا سودا موٹر کار میں ڈالتے ہوئے کار کے ساتھ کھڑا تھا اور ہم بھی اس موقع پر موجود تھے کہ اس دوران مبینہ طور پر فضل غفار اور عبدالظاہر ساکنان یار حسین نے اسلحہ آتشین سے ہم پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں موٹر کار میں سوار ان کا بھائی بخت زمین اور کار کے ساتھ کھڑا بھتیجا بلال گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ہم بال بال بچ گئے۔بعد ازاں دونوں مقامی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ رپورٹ میں وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ ملزمان اور ہمارے درمیان تنازغہ اراضی چلا آرہا تھا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے یار حسین پولیس نے امرا علی کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔