کشمیر پر یمیر لیگ کے انعقاد سے پوری دنیا میں کشمیر کا ز اجاگر ہو گا: صدر مملکت 

  کشمیر پر یمیر لیگ کے انعقاد سے پوری دنیا میں کشمیر کا ز اجاگر ہو گا: صدر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ کشمیرپریمیرلیگ کے انعقاد سے پوری دنیا میں کشمیر کاز اجاگر ہو گا صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے بیان میں کہاکہ کے پی ایک کامیاب ترین لیگ ہو گی کے پی ایل کا مظفرآباد میں انعقاد ہی ہماری بہت بڑی کامیابی ہو گی انہوں نے کہاکہ کشمیر پریمئر لیگ کا انعقاد شاندار انداز میں ہو گابارڈر کے دونوں طرف لوگ اس لیگ میں دلچسپی لیں گے صدر مملکت نے کہاکہ بھارت کی ساری آبادی کرکٹ سے دلچسپی رکھتی ہے وہاں کے ہندو اومسلمان دونوں اس لیگ میں دلچسپی لیں گے  انہوں نے کہاکہ کشمیر پریمیر لیگ کے ذریعے کشمیر کو عالمی کھیلوں میں متعارف کرانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ نوجوان ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور مثبت ملکی تاثر اجاگرکرنے کیلئے ملک میں میگا اسپورٹس ایونٹس کی ضرورت ہے لیگ سے عالمی سطح پر کشمیر کے خوبصورت مناظر اور ثقافت کے فروغ کیلئے معیاری پلیٹ فارم ملے گا کے پی ایل کے صدر عارف ملک سی ای او چوہدری شہزاد کی کاوشیں قابل ستائش ہیں انہوں نے کہاکہ لیگ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -