کمشنر ماڈل ٹاؤن کے ایل پی جی گیس فروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپے

کمشنر ماڈل ٹاؤن کے ایل پی جی گیس فروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر کمشنر ماڈل ٹاؤن عبد اللہ خان نئیرنے گڑھی شاہو میں قائم ایل پی جی گیس فروخت کرنے والی دکانوں پر اچانک چھاپے مار کر گیس سلنڈر بر آمد کر لئے۔گیس فروخت کرنے والی ان دکانوں پر غیر قانونی طور پر گیس کی ری فلنگ کی جا رہی تھی جبکہ فائر سیفٹی کے مناسب انتظامات بھی نہ تھے۔ضلعی انتظامیہ نے تینوں دکانوں کو سیل کر دیا ہے اور گیس کے سلنڈروں کو قبضے میں لے کر دکان مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔