کراچی میں روزانہ 10 افراد مارے جاتے تھے، اب یہ تعداد ایک دو تک رہ گئی: آئی جی سندھ

کراچی میں روزانہ 10 افراد مارے جاتے تھے، اب یہ تعداد ایک دو تک رہ گئی: آئی جی ...
کراچی میں روزانہ 10 افراد مارے جاتے تھے، اب یہ تعداد ایک دو تک رہ گئی: آئی جی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن سے حالات میں بہتری آئی ہے اور اب شہر میں روز ایک دو قتل ہی ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی میں لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال ابتر تھی جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے 2013ءمیں ایک آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے میں اتنی بہتری آئی ہے کہ پہلے کراچی میں روزنہ 10 افراد مارے جاتے تھے لیکن اب یہ تعداد صرف ایک دو تک رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب روزانہ ایک دو ہونے والے قتل بھی ذاتی دشمنی کی بناءپر ہی ہوتے ہیں۔