جادو ٹونے سے پاک سعودیہ تعلقات میں دراڑ نہیں ڈالی جاسکتی، ساجد میر
لاہور (این این آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ جادو ٹونے سے پاک سعودیہ تعلقات میں دراڑ نہیں ڈالی جاسکتی،توہم پرست خاتون نے اپنی جماعت کی قیات سے سیاسی بصیرت ہی چھین لی،ایک سپورٹس مین اس قدر بیوی کے ہپنا ٹزم کا شکار ہو سکتا ہے اندازہ نہیں تھا۔انہوں نے مرکزی دفتر راوی روڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا نہ ٹوٹنے والا عوامی رشتہ ہے۔تحریک انصاف کے دور حکومت میں اس میں رخنہ ڈالنے کا آغاز شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب سے متعلق ایک متنازعہ بیان سے ہوا۔ بعدازاں شیر افضل مروت نے بھی سعودی عرب کے خلاف بیان دیا۔ اب بشری بی بی نے اپنے بیان سے پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔یہ ایک مائنڈ سیٹ ہے، جس کا اظہار تحریک انصاف کی قیادت مسلسل کررہی ہے۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات اب بھی مضبوط ہیں لیکن تحریک انصاف نے ہمیشہ ان تعلقات کو بگاڑنے کی پوری کوشش کی۔
ساجد میر