انشا اللہ کم بیک کریں گے، بابر اعظم

  انشا اللہ کم بیک کریں گے، بابر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلبورن (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے ہم ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھا آغاز کیا، میچ کو اچھا فنش نہیں کرسکے، مڈل میں ہمیں وکٹیں چاہیے تھیں، ویرات کوہلی نے پریشر کو کافی اچھا ہینڈل کیا،  ویرات کوہلی کی اننگز نے کافی فرق ڈالا، غلطیوں سے سبق سیکھیں گے، پراعتماد ہوں کہ ہم ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے، قریب آکر میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے۔جبکہ شان مسعود نے اچھا کھیلا اور میچ کے آخر تک وکٹ پر رہے، افتخار نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شائقین ہم سے اسی طرح کی کرکٹ کی توقع کر رہے تھے،قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم وکٹیں لینا چاہ رہے تھے اس لیے مین بولر پہلے استعمال کیے، نواز  نے بھی اچھی بولنگ کی،  ایک نو بال اور وائیڈ ہوگیا، شاہین انجری کے بعد آیا ہے اس کو تھوڑا وقت دیں۔

مزید :

صفحہ اول -