باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،9خوارج ہلاک

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،9خوارج ہلاک
باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،9خوارج ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 9خوارج ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن گزشتہ شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلے کے بعد 9خوارج ہلاک  ہو گئے،ہلاک خوارج میں 2خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب خارجی لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد شامل  ہے۔ہلاک خوارج سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیزمواد بھی برآمدہوا،خوارج کی تلاش کیلئے علاقے میں مزید آپریشن جاری  ہے۔