بیوروکریٹس کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد

بیوروکریٹس کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد
بیوروکریٹس کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے بیورو کریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل مینجمنٹ کورسز کے تحت فارن سٹڈی ٹور فوری طور پر معطل کیے جائیں۔نوٹیفیکیشن کے تحت 121 ویں مینجمنٹ کورس کے شرکاء فارن سٹڈی ٹور نہیں کر سکیں گے، مستقبل کے لیے مینجمنٹ کورسز کے لیے فارن سٹڈی ٹورز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

مزید :

قومی -