بہاولپور؛شیرباغ میں ایک ماہ کی ننھی شیرنی دم توڑ گئی
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیرباغ میں ایک ماہ کی ننھی شیرنی دم توڑ گئی،شیر باغ انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود ننھی مہمان ریٹا شیرنی بیماری میں دم توڑ گئی ،ریٹا کی موت بارے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عثمان بخاری نے تصدیق کردی ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق شیر باغ میں چند ہفتے پہلے ریٹا کو افریکن شیرنی نے جنم دیا تھا ،ڈپٹی ڈائریکٹر و ائلڈ لائف کاکہنا تھا کہ ننھی شیرنی ایک ہفتے سے بیمار تھی،ننھی شیرنی کو ڈائریا ہواجس سے وہ لاغر ہو گئی تھی۔