فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی، ارجنٹائن کی بادشاہت برقرار

فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی، ارجنٹائن کی بادشاہت برقرار
فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی، ارجنٹائن کی بادشاہت برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

زیورخ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے نئی ورلڈ رینکنگ جاری کردی۔

فیفا رینکنگ میں ارجنٹائن کی بادشاہت برقرار ہے، فرانس دوسرے، اسپین تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔برازیل کی ٹیم کی پانچویں پوزیشن ہے، سان مرینو کی سب سے آخری پوزیشن دو سو دس ہے۔پاکستان ایک درجے تنزلی کے بعد 198 ویں نمبر پر پہنچ گیا، روایتی حریف بھارت کا 125 واں نمبر ہے۔پاکستان سے کم وسائل رکھنے والے افغانستان، نیپال اور مالدیپ نے پاکستان کو کئی درجے پیچھے چھوڑ دیا۔افغانستان کی پوزیشن 151، مالدیپ کی ایک 163 اور نیپال کی 176 ہے۔

خواتین کی عالمی درجہ بندی میں امریکا ٹاپ پر ہے، انگلینڈ کا دوسرا اور اسپین کا تیسرا نمبر ہے، ویمنز کی درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر ایک سو اٹھاون ہے۔

مزید :

کھیل -