کراچی میں تھانوں کا ماحول تبدیل کرنے کیلئے 10کروڑ جاری

کراچی میں تھانوں کا ماحول تبدیل کرنے کیلئے 10کروڑ جاری
کراچی میں تھانوں کا ماحول تبدیل کرنے کیلئے 10کروڑ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(صباح نیوز) آئی جی سندھ نے تھانہ کلچر کو جدید طرز پر اور عوام دوست بنانے کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں، حکومت نے تھانوں کاماحول تبدیل کرنے کیلئے10کروڑ روپے کا بجٹ جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کے احکامات کے مطابق کراچی کے تمام تھانوں کے ماحول کو عوام دوست بنانے کیلئے اہم اقدامات اٹھانے کی منظوری دی گئی ہے۔ جس کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے 10 کروڑ روپے کی خطیر رقم ایڈیشنل آئی جی کو جاری کر دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے 6مطلوب ترین دہشت گردوں کی فہرست تیار کرلی،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

آئی جی سندھ کے مطابق جاری کردہ رقم سے تھانوں میں جدید رپورٹنگ روم قائم کیے جائیں گے جن میں بااخلاق اور تعلیم یافتہ پولیس افسران کی تعیناتی کی جائے گی جب کہ سی پی ایل سی کا ایک افسر بھی رپورٹنگ سیل میں موجود رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تھانے میں شکایات درج کروانے کے لیے آنے والوں کے مسائل فوری طور پر حل کر کے پولیس کے بارے میں عوامی تاثرکو بہتر بنایا جائے گا جس کی نگرانی کے لیے رپورٹنگ روم میں سی سی ٹی وی کیمروں سمیت، روم ائیر کنڈیشن اور جدید سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی۔آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ تھانوں میں رپورٹ کی اندراج کے لیے آنے والے سائلوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے عدم تعاون کی شکایات سامنے آئیں تو تھانے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لیتے ہوئے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

عرب دنیا -