سردار عتیق احمد خا ن کا باغ کا دورہ ملتوی،زلزلہ کی اطلاع ملتے ہیں مری سے میرپور کیلئے روانہ
میر پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خا ن نے باغ کا دورہ ملتوی کرتے ہوئے زلزلہ کی اطلاع ملتے ہیں مری سے میرپور کیلئے روانہ ہوگے ۔
انہوں نے حکومت پاکستان وآزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ امدادی کاموں کی نگرانی کیساتھ متاثرین زلزلہ کی آبادی کاریوں کے فوری اقدامات اُٹھائیں ۔انہوں نے میرپور آزادکشمیر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ زلزلہ میں کافی نقصان ہوا ہے انہوں نے مسلم کانفرنس کے آزادکشمیر بھرکے کارکنوں اور بالخصوص ضلع میرپور کے کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پروہ متاثرین کی ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں مدد کریں۔