گھوٹکی: ناروواہ کینال کے ٹوٹے پل سے ایک ہی دن میں 3 افراد نہر میں جاگرے

گھوٹکی: ناروواہ کینال کے ٹوٹے پل سے ایک ہی دن میں 3 افراد نہر میں جاگرے
گھوٹکی: ناروواہ کینال کے ٹوٹے پل سے ایک ہی دن میں 3 افراد نہر میں جاگرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گھوٹکی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ناروواہ کینال پر پل کے ٹوٹے حصے سے ایک ہی دن میں 3 افراد نہر میں گرگئے۔
پولیس کے مطابق صبح کے وقت 7 سالہ بچہ پل کراس کرتے ہوئے گر کر ڈوب گیا، بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو میں تاخیر ہوئی جس کے سبب ورثاء نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسی مقام پر 2 موٹرسائیکل سوار بھی نہر میں گرے جنہیں مقامی افراد نے بچا لیا۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی کو فوری طور پر نہری پانی کا بہاؤ کم کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ نیوی کے ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم سکھر سے روانہ ہوگئی ہے۔