حکومت کا رویہ جمہوری ہے نہ قانونی، سپریم کورٹ آئین کی بنیادی روح کیخلاف قانون سازی سٹرائیک ڈاؤن کرسکتی ہے:انتظار حسین پنجوتھا

حکومت کا رویہ جمہوری ہے نہ قانونی، سپریم کورٹ آئین کی بنیادی روح کیخلاف ...
حکومت کا رویہ جمہوری ہے نہ قانونی، سپریم کورٹ آئین کی بنیادی روح کیخلاف قانون سازی سٹرائیک ڈاؤن کرسکتی ہے:انتظار حسین پنجوتھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما انتظار حسین پنجوتھا نے کہا ہے کہ حکومت کی اس معاملے میں بدنیتی عیاں ہے، حکومت کا رویہ نہ جمہوری ہے نہ قانونی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما انتظار حسین پنجوتھا نے کہا کہ حکومت جس قانون کی بات کررہی ہے بتائے وہ اسے کہاں سے مل رہا ہے، آئین کے مطابق سپریم کورٹ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت ہے، سپریم کورٹ کی اکثریت نے جو فیصلہ دیا ہے وہی قانون ہے، وزیرقانون کی طرف سے ایسی باتیں کرنا افسوسناک ہے، حکومت کی اس معاملے  میں بدنیتی عیاں ہے، حکومت کا رویہ نہ جمہوری ہے نہ قانونی ہے،8فروری کو جو دھاندلی ہوئی اس پر کل سے ایک بنچ بیٹھ رہا ہے، عوام کے مینڈیٹ پر پوری تیاری کے ساتھ ڈاکہ  ڈالا گیا۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں کیا ۔

 انتظار حسین پنجوتھا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اختیارات بہت وسیع ہیں، سپریم کورٹ آئین کی بنیادی روح کیخلاف قانون سازی سٹرائیک ڈاؤن کرسکتی ہے، پاکستان تحریک انصاف تمام دستیاب آپشنز استعمال کرے گی، سپریم کورٹ نے تمام حالات کو دیکھتے ہوئے مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ دیا ہے، تحریک انصاف نے ہمیشہ قانون کے مطابق ٹھیک فیصلہ لیا ہے۔