سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت 1100 روپے فی تولہ اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے ہو گئٰی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے فی اونس کی قیمت 2628 ڈالر پر پہنچ گئی۔