پاکستان میں لبر ل ایجنڈا قبول نہیں ، اسلامی تشخص کاہرصورت تحفظ کیاجائیگا،راغب نعیمی

پاکستان میں لبر ل ایجنڈا قبول نہیں ، اسلامی تشخص کاہرصورت تحفظ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)معروف دینی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ پاکستان میں لبر ل ایجنڈا قبول نہیں ، اسلامی تشخص کاہرصورت تحفظ کیاجائیگا۔اقتدار ا وراختیارحکمرانوں کے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے امانت ہیں،قومی وسائل انسانی فلاح وبہبود کے لئے استعمال کئے جائیں۔مسلم حکمران واشنگٹن اورماسکوسے امید یں لگانے کے بجائے مکینِ گنبدیٰ خضریٰ سے ا پنا تعلق مضبوط کریں۔علم انبیاء کی میراث اوراسلاف کی امانت ہے ،علماء اپنے علم کی بدولت خدمت دین کافریضہ سرانجام دیں۔ اشاعت دین اور استحکام پاکستان کیلئے مدارس اہل سنت کی خدمات تاریخ کاروشن باب ہیں۔امن وامان کے قیام کے لئے مدارس اہل سنت کے ناظمین اورعلماء کرام ومشائخ عظام ہرممکن کوشش جاری رکھیں۔معاشرے میں بڑھتی کرپشن ،لوٹ مار،قتل وغارت،بدامنی،فحاشی وعریانی اوربے حیائی تشویشناک ہے۔پاکستان کو اسلامی فلاحی پرامن ریاست بنانے کے لئے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ سالانہ تقریب ختم بخاری کے شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی،شیخ الحدیث مفتی عبداللطیف جلالی مجددی ودیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب میں شیخ الحدیث مفتی انور القادری ، مولانا غلام نصیرالدین چشتی،مولانا محبوب احمد ،صاحبزداہ امانت رسول،مولانا مجاہد عبدالرسول،علامہ بد رالزمان قادری،ڈاکٹر محمدسلیمان قادری،مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان پروفیسر لیاقت علی صدیقی ، ڈاکٹر حسیب قادری، پیر رضائے مصطفی نقشبندی(ناظم اعلیٰ جامعہ رسولیہ شیرازیہ)مولانا شفقت علی یوسفی،مفتی نعیم احمدصابری،مفتی ندیم قمر ، قاری محمدیعقوب نعیمی،علامہ محمدرمضان شاد،قاری محمدظہیر احمد چشتی،قاری محمدعبدالرحمن جامی،قاری محمدامیر قادری،مولانا نواز احمد چشتی ، مولانا نذر فرید ا لقادری،مولانا فراز احمد چشتی،مفتی غلام مرتضی نقشبندی،مفتی محمدعارف حسین،مفتی سید زین العابدین شاہ،مفتی محمدسلطان شاہ،قاری محمدامجد حسین صابری،مولانا طالب حسین ،قاری محمدلیاقت حیات،قاری محمداقبال قصوری،قاری محمدآصف قادری،قاری محمدرفیق نقشبندی،قاری محمدذوالفقار علی نعیمی،قاری محمداشفاق علی قصوری،مفتی محمد مدنی ، مولاناکلیم فاروقی ، مولانامحب الرسول ،مولانا فاروق امیر ، مولانا اظہر نعیمی،مفتی نعیم احمد،محمدعبدالرحمان جلالپوری، سمیت پنجاب بھر سے مدارس کے ناظمین ،شیوخ الحدیث ،مشائخ عظام ،علماء کرام،نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی ، صوبائی ،ضلعی عہدیداران ،ذمہ داران ،کارکنان ،وابستگان ، جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ ،طلباء سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ علامہ راغب نعیمی نے مزید کہا کہ ہم مدارس کو ریگولیٹ کرنے کے حکومتی اقدامات کی توثیق کرتے ہیں تاہم حکومت مدارس کی ر جسٹریشن کے آڑ میں بے جامداخلت بند کرے۔مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں،مدارس کی سلامتی پر آ نچ نہیں آنے دیں گے۔علمی وتحقیقی میدان میں مضبوط ہوئے بغیر مسلمان ایک عظیم قوم نہیں بن سکتے ۔پاکستان کو دنیا کے لئے ’’رول ماڈل ‘‘ بنانے کے لئے ہرفرد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرناہوگا۔دینی علوم کی ترویج اورجدید علوم کے فروغ کیلئے مدارس دینیہ کاکردارانتہائی اہم ہے۔مدارس رشدو ہدایت کے سرچشمہ اورعلم و حکمت کے مراکز ہیں۔قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل کئے بغیر دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن نہیں۔عالمی سطح پر مسلم ممالک میں فرقہ وارانہ سوچ کوفروغ دینا اغیار کی سازش ہے۔اختلاف رائے کے نام پر کسی بھی شخص کاخون بہانااسلام کی تعلیمات کے منافی ہے۔تکفیری سوچ نے مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ علما اپنے کردار کو رسول کریمﷺ کی سیرت مبارکہ کے مطابق ڈھالیں،علماء معاشرے میں علمی وقار کو مجروح نہ ہونے دیں۔ معاشرے کی اصلاح کیلئے محراب و منبر ہی بہترین پلٹ فارم ہیں۔شیخ الحدیث مفتی عبداللطیف جلالی مجددی نے درس بخاری دیتے ہوئے کہاکہ امام بخاری ؒ کی تعلیمات سے ہمیں باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس ملتا ہے، علما ء و مشائخ حق کو چھپانے کی بجائے باطل کو ہر فورم پر عیاں کریں، دنیاوی زندگی کو آخرت پر قیاس کرنا باطل ہے۔ کوئی ولی نبی کریمﷺ کی اطاعت کے بغیر ولی نہیں بن سکتا۔علما ء علم کے ساتھ عمل کو لازم پکڑیں۔تقریب کے اختتام پر عالم اسلام کی سربلندی ،وطن عزیز کے استحکام کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔