انگلش پریمیئر لیگ ، ایورٹن نے نیو کاسل کو 0-1سے ہرا دیا

انگلش پریمیئر لیگ ، ایورٹن نے نیو کاسل کو 0-1سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی این پی)انگلش پریمیئر لیگ فٹبال کے میچ میں ایورٹن نے نیو کاسل کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے ہرا دیا ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں ایورٹن اور نیو کاسل کے درمیان مقابلہ ہوا، دونوں ٹیموں نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا۔ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے، بھرپور کوشش کے باوجود دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں گول نہ کر سکیں، ایورٹن کی ٹیم نے 51 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے ایک صفر کی برتری حاصل کر لی، افتتاحی گول کے بعد کوئی ٹیم مزید سکور نہ کر سکی۔