مغربی ممالک میں سکولوں نے سوئی والی گھڑی لگانا بند کردی لیکن کیوں؟ وجہ ایسی کہ جان کر تمام والدین شدید پریشان ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔

مغربی ممالک میں سکولوں نے سوئی والی گھڑی لگانا بند کردی لیکن کیوں؟ وجہ ایسی ...
مغربی ممالک میں سکولوں نے سوئی والی گھڑی لگانا بند کردی لیکن کیوں؟ وجہ ایسی کہ جان کر تمام والدین شدید پریشان ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک نے سکولوں میں سوئیوں والی گھڑ ی کی بجائے ڈیجیٹل کلاک لگانے شروع کر دیئے ہیں اور اس اقدام کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر تمام والدین پریشان ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ فیصلہ سکولوں میں طلبہ و طالبات کی طرف سے یہ شکایت کرنے پر کیا گیا ہے کہ انہیں سوئیوں والی گھڑیوں کا ٹائم دیکھنا نہیں آتا، اور امتحان کے دوران انہیں وقت معلوم نہ ہونے پر کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طلبہ کی اس شکایت پر برطانیہ اور دیگر کئی ممالک کے سکولوں میں دیواروں سے سوئیوں والی گھڑیاں اتار کر ڈیجیٹل گھڑیاں لگا دی گئی ہیں۔ 
برطانوی ایسوسی ایشن آف سکول اینڈ کالج لیڈرز کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری میلکولم ٹروب کا کہنا تھا کہ ’’نئی نسل سوئیوں والی گھڑیوں سے بالکل ناآشنا ہے۔ وہ موبائل فونز وغیرہ پر ڈیجیٹل فارمیٹ میں وقت دیکھنے کی عادی ہے، چنانچہ انہیں سکولوں کے کمروں میں سوئیوں والی گھڑیوں کی سمجھ نہیں آتی تھی جس کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا۔‘‘رپورٹ کے مطابق جب کئی ممالک کے تعلیمی محکموں کے اس اقدام کی خبر عام ہوئی تو سوشل میڈیا پر ایک بحث شروع ہو گئی، جہاں لوگ اس بات پر پریشان ہو رہے ہیں کہ اے لیول اور دیگر کلاسز کے طلبہ کو سوئیوں والی گھڑیوں پر وقت دیکھنا نہیں آتا۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’جن طلبہ کو سوئیوں والی گھڑی پر وقت دیکھنا نہیں آتا انہیں امتحان ہی نہیں دینا چاہیے۔‘‘ایک اور شخص نے لکھا کہ ’’سکولوں کا یہ اقدام احمقانہ ہے، انہیں چاہیے تھا کہ وہ طلبہ کو سوئیوں والی گھڑی پر ٹائم دیکھنا سکھاتے، اس کی بجائے انہوں نے گھڑیاں ہی بدل ڈالیں۔‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -