بابر اعظم، عمر صدیق اور سلمان قادر میری دریافت، باؤلرعطاء الرحمان
لاہور(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر عطا الرحمٰن نے دعوی کیا ہے کہ بابر اعظم، عمر صدیق اور سلمان قادر میری دریافت ہیں۔ایک ویڈیو بیان میں سابق فاسٹ بولر عطا الرحمٰننے کہا کہ میں بھی ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں مگر مایوس ہوکر انگلینڈ میں کام کرنے پر مجبور ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے نوکری کا کہہ کر پی سی بی کے دفتر کے چکر لگوائے، مگر میں عمران خان کی لابی کا ا?دمی تھا اس وجہ سے نوکری نہیں دی گئی۔عطا الرحمٰن نے کہا کہ مجھے بھی پاکستان میں گراس روٹ لیول پر کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے، میں فاٹا ریجن میں انڈر16 سطح پر کام کر چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا میچ فکسنگ سے کوئی تعلق نہیں رہا، میں ا?ئی سی سی سے کلیئر ہو چکا ہوں۔