حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ عبدالحئی دستی

  حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ عبدالحئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر ) صوبائی مشیر برائے زراعت عبدالحئی خان دستی نے کہا کہ حکومت کسانوں بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، گندم کے چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیح بنیادوں پر باردانے کی تقسیم کو یقینی بنایا جارہا ہے، حکومت کاشتکاروں سے گندم کا آخری دانہ تک خرید کرے گی، یہ بات انہوں نے وسندے والی اور خانگڑھ میں گندم خریداری مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

تمام گندم خریداری مراکز پر کسانوں کو تمام سہولیات میسر ہیں، ان کے مسائل اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے، انہوں نے خریداری مراکز پر تعینات عملے کو ہدایت کی کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی کٹوتی یا زیادہ وزن وصول نہ کیا جائے، باردانہ کی تقسیم اور گندم کی خریداری میں کسی قسم کی بد عنوانی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مرکز پر گندم لے کر آنے والی ٹرالیوں کو فوری طور پر ان لوڈ کیا جائے ان کو زیادہ انتظاررنہ کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو رقم کی فوری ادائیگی کویقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ وہ مختلف مراکز پر اچانک معائنہ کرتے رہیں گے۔
عبدالحئی دستی