کیا رمضان کے پہلے دن پاکستانیوں نے کورونا وائرس کے خلاف لڑا ئی میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ؟حکومت نے بتا دیا

کیا رمضان کے پہلے دن پاکستانیوں نے کورونا وائرس کے خلاف لڑا ئی میں ذمہ داری ...
کیا رمضان کے پہلے دن پاکستانیوں نے کورونا وائرس کے خلاف لڑا ئی میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ؟حکومت نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے، رمضان کے پہلے دن عوام نے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی ڈاکٹرز ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں، اس ویب سائٹ کے قیام کا مقصد طبی ماہرین کی رضاکارانہ خدمات کا حصول ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے اند ر کورونا وائرس کی ویکسین پر بہت کام ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ چین کی ایک کمپنی نےحکومت پاکستان سے رابطہ کرکےکہا کہ ویکسین بنا چکے ہیں، جس پر ہم نے ان سے معلومات طلب کیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا کوئی مخصوص علاج یا دوائی موجود نہیں ہے،جاپان کے اندر بھی ایک دوائی پر بہت تحقیق ہورہی ہے اور انہوں نے بھی ٹیسٹنگ کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -