نواز شریف کے کزنز سمیت 6 افراد کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم 

 نواز شریف کے کزنز سمیت 6 افراد کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)بینکنگ جرائم عدالت نے اتفاق اور کشمیر شوگر ملز کی جانب سے سمٹ بینک کا سٹاک چوری کروانے کے کیس میں سابق وزیراعظم  نواز شریف کے کزن جاوید شفیع، طارق شفیع سمیت 6 افراد کو 31 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،گزشتہ روزفاضل جج منیر احمد جوئیہ کا تبادلہ ہونے کے باعث کیس میں پیشر فت نہیں ہوسکی،عدالت نے ملزم جاوید شفیع کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر وکلا ء کو بحث کے لئے جبکہ گواہوں کو بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کررکھا ہے،عدالت میں ملزم جاوید شفیع نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کررکھی ہے جبکہ سمٹ بینک کی اتفاق اور کشمیر شوگر ملز نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ میاں نواز شریف کے کزن جاوید شفیع، طارق شفیع اور زاہد شفیع سمیت دیگر نے اتفاق اور کشمیر شوگر ملز کے نام پر قرض حاصل کیا، اتفاق اور کشمیر شوگر ملز مالکان نے قرض کیلئے 2 لاکھ سے زائد چینی کے تھیلے رہن رکھوائے، بینک کے وکیل کا مزید موقف ہے کہ جاوید شفیع، زاہد شفیع و دیگر ملزموں نے بینک کے علم میں لائے بغیر رہن شدہ سٹاک غائب کروا دیا، عدالت سے استدعاہے کہ اتفاق اور کشمیر شوگر ملز مالکان کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور دیگر الزمات کے تحت فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پیشی کا حکم 

مزید :

صفحہ آخر -