بشریٰ بی بی تک فیملی، پی ٹی آئی، وکیلوں اور ڈاکٹرز کو رسائی نہیں ہے: زرتاج گل کھل کر بول پڑیں
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بشریٰ بی بی کی طبیعت کے حوالے سے تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کھل کر بول پڑیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی تک فیملی، پی ٹی آئی، وکیلوں اور ڈاکٹرز کو رسائی نہیں ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف بھی کہتے ہیں نواز شریف کو جنرل (ر) قمر جاویدباجوہ نے باہر بھجوایا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ججوں کے معاملے پر فیصلہ نہ آیا تو ملک میں ہر فیصلہ متنازع ہوجائے گا۔
وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہی تھیں۔ پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری اور صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد بھی شریک تھے۔
پروگرام میں صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزادنے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وکلاء آخری دم تک جج صاحبان کے پیچھے کھڑے ہیں۔