لورا لائی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،سات دہشت گرد ہلاک
لورا لائی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے ضلع لورا لائی میں کاﺅنٹر ٹیرر ازم (سی ٹی ڈی )کی کارروائی میں سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتا یا ہے کہ کوہار ڈیم لورا لائی کے علاقے میں سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں سات دہشت گرد مارے گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے کمپاونڈ سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔