اسلام آباد سے شکست کھانے کے بعد لاہور قلندرزکے معروف کھلاڑی نے ایسی بات کر دی کہ فواد رانا کی آنکھیں چھم چھم برسنا شروع ہو جائیں گی

اسلام آباد سے شکست کھانے کے بعد لاہور قلندرزکے معروف کھلاڑی نے ایسی بات کر ...
اسلام آباد سے شکست کھانے کے بعد لاہور قلندرزکے معروف کھلاڑی نے ایسی بات کر دی کہ فواد رانا کی آنکھیں چھم چھم برسنا شروع ہو جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور قلندرز کے کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف لاہور قلندرز کو میچ جیتنا چاہیے تھا۔

نجی ٹی وی کےمطابق لاہور قلندرز کے کھلاڑی محمدحفیظ نےمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہا کہ لاہور قلندرزنےمیچ کےدوران غلطیاں کیں،ہم مواقع سےفائدہ نہیں اٹھاسکے،لاہورقلندرزکےہارنےکی وجہ یہ بھی تھی کہ ہم نے بہتر فیصلے نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم جیت جاتے ہیں تو دس رنز بنانے کی بھی خوشی ہوتی ہے ،سنچری بھی بنائی جائے تو ہارنے کے بعد مزہ نہیں آتا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں۔لاہور قلندرز نے اپنا پہلا میچ 21 فروری کو ملتان سلطان کے خلاف کھیلا تھا اور اِس میچ میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطان نے 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ لاہور قلندرز نے اپنا دوسرا میچ 23 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلا تھا۔لاہور قلندرز نے اپنے دوسرے میچ میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں ایک وکٹ سے شکست کھائی تھی اور اِس میچ میں محمد حفیظ نے 7 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -