حکومت مہنگائی‘ بجلی‘ گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے‘ نصیر نورانی

حکومت مہنگائی‘ بجلی‘ گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے‘ نصیر نورانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے صدر مولاناحافظ نصیر احمد نورانی نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پرامت مسلمہ کا ہر فرد خون کے آنسو رو رہا ہے نبی کریم ؐ کے امتی لاکھوں کی تعداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا شکار ہیں کشمیری عوام 175دنوں سے کرفیو میں ہیں (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

اور اشیائے خوردونوش کی کمی کے باعث بچے، بوڑھے اور خواتین موت کا شکار ہورہے ہیں،۔ عالم اسلام کے بے حس حکمرانوں اور اقوام عالم کو ان مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی مسلح افواج اور غنڈوں کا ظلم وجبر دکھائی نہیں دے رہا ہماری مسلمان بہنوں، بیٹیوں کی عزت کو تار تار کیا جارہا ہے مگر مسلم حکمران بے حسی کی تصویر بنے یہ سب تماشہ خاموشی سے دیکھ رہے ہیں کیا یہ بہترین سلوک اُمت مسلمہ کے ضمیر کو جگانے کیلئے کافی نہیں ہے آج یہ مظلوم کشمیری بہن بیٹیاں اور مائیں کسی محمدبن قاسم اور محمود غزنوی کا انتظار کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں علامہ غلام مصطفےٰ سلطانی، مفتی تصدق حسین،مفتی محمد جمیل رضوی، مرزاتجمل حسین،مدثر حسین وٹو،پروفیسر یوسف آرائیں، رشید احمد سہو، قاری محمد علی، انجینئر رانا محمد طاہر اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ ملک اس وقت جس نازک دور کے گزر رہا ہے ملک میں گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کے بعد آٹے اور گندم کا بدترین بحران ہے گیس کی کمی کی وجہ سے کارخانے اور فیکٹریاں بند ہو چکے ہیں۔جن کی وجہ سے لاکھوں غریب خاندانوں کا چولہا ٹھنڈا ہو چکا ہے اجلاس میں گیس،بجلی اور آٹے کے بحران کے فوری حل کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی،بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرکے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے۔ ملک کے تمام پرائمری مڈل ہائی سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ناچ گانے کے پروگراموں پر پابندی عائد کرنے اور انڈین کلچر کی ترویج اشاعت پر پابندی عائد کی جائے۔
سفیر نورانی